Rainy day in karachi

    کراچی: شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی ہے جب کہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہو گئی ہے۔

    جمعہ کے روز کراچی میں مغربی سسٹم کے اثرات کے سبب مطلع صبح ہی سے جزوی ابر آلود ہے اور بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، صدر، کراچی ائرپورٹ، کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بوندا باندی شروع ہو گئی۔